کراچی کا درجہ حرارت 40 ڈگری ہوسکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: گرمی کی موجودہ لہر مزید 3روز تک جاری رہ سکتی ہے ،آج (بدھ ) کو گرمی کاپارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔

ہوامیں نمی کاتناسب کم ہونے کی وجہ سے شدید گرمی کی لہر کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق دن بھر بلوچستان کی میدانی علاقوں کی خشک اور گرم شمال مغربی ہواؤں کے سلسلے جبکہ بیشتر اوقات میں ہوائیں ماند پڑنے کی وجہ سے شہر میں درجہ حرارت بڑھ رہاہے، منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 22.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 39.5 ریکارڈ ہوا، آج شہر کا پارہ مزید بڑھ کر 40ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کاتناسب زیادہ ریکارڈ ہورہا ہے، تاہم دوپہر کے وقت نمی کاتناسب کم ہونا شروع ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے سمندری ہواؤں کا بحال ہونا ہے، محکمہ موسمیا ت کا مزید کہناہے کہ اگلے 72 گھنٹوں تک موجودہ گرمی کی لہر برقراررہ سکتی ہے جس میں بعدازاں چند ڈگری کمی کاامکان ہے۔

Comments
Loading...