انٹرنیشنل فٹبال میچز ، امریکا نے پیراگوئے ، کروشیا نے میکسیکو کو ہرا دیا

امریکی ٹیم نے پیراگوئے کے خلاف ایک صفر ، کروشیا نے بھی میکسیکو کو ایک صفر کے سکور سے شکست دے دی

نیویارک : امریکا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں میزبان ملک نے پیراگوائے کو ہرا دیا۔ دوسرے مقابلے میں کروشیا نے میکسیکو کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرایا۔ فٹبال کی عالمی جنگ چھڑنے سے پہلے فرینڈلی میچز میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

امریکا اور پیرا گوائے کے درمیان دلچسپ کھیل ہوا، امریکی ٹیم نے 45 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول کر کے برتری حاصل کی، حریف ٹیم مقررہ وقت تک کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں میکسیکو اور کروشیا کی ٹیموں٘ میں جوڑ پڑا۔ 62 ویں منٹ میں کروشیا کو پنلٹی کِک پر گول کا موقع ملا جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے ایک صفر سے فتح سمیٹ لی۔

Comments
Loading...