
وزیراعظم سے ملاقات میں کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، چیف جسٹس
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کا تذکرہ چھڑنے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ اپنے ادارے اور وکلا کو مایوس نہیں کروں گا۔
چیف جسٹس آپ پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کیس کی سماعت کر رہے تھے کہ اس دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس کے درمیان حال ہی میں ہونے والی ملاقات کا تذکرہ ہوا جس پر چیف جسٹس نے وکیل لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے اس ادارے اور اپنے اس بھائی پر اعتبار کریں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ وزیراعظم سے گزشتہ میٹنگ سے کھویا کچھ نہیں پایا ہی ہے، اپنے ادارے اور وکلاء کو مایوس نہیں کروں گا۔
چیف جسٹ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میرا کام فریادی کی فریاد سننا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بذریعہ اٹارنی جنرل چیف جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد یہ ملاقات چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔