چیئرمین نیب نے اہم کیسز میں اعلیٰ افسران کے اثر انداز ہونے کا نوٹس لے لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نے نیب میں جاری اہم کیسز میں بعض اعلیٰ افسران کے اثرانداز ہونے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین نیب کو نیب ہیڈکوارٹرز کےکچھ افسران سے متعلق کیسز پر اثر انداز ہونے کی شکایات ملی تھیں۔

چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے نوٹس لینے کےبعد ڈی جی آپریشنز ڈویژن کی جانب سے تمام ریجنز کو تنبیہی مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہےکہ  تمام افسران اپنی قانونی حدود میں رہ کرکام کریں، کیسز کی تفتیش کے دوران افسران قانونی تقاضوں اور میرٹ کا خیال رکھیں، جاری کیسز کی تحقیقات کے دوران کسی قسم کے دباؤ میں نہ آیا جائے۔

مراسلے میں تنبیہ کی گئی ہےکہ کیسز کی تفتیش میں کسی فریق کی حمایت کاتاثر بھی نہیں ملنا چاہیے اور بے جا مداخلت کرنے والے افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments
Loading...