بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل ختم کرنے کے درپے ہے، خواجہ آصف

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اسلام آباد اور شوپیاں اضلاع میں سرچ آپریشن کے نام پر بربریت کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

Khawaja M. Asif

@KhawajaMAsif

کشمیر کو خون میں نھلا دیا گیا درجنوں بیٹے شھید کر دیے گئے کشمیری لاشیں گن رھے ھیں۔جوان جنازے اٹھا رھے ھیں،بھارتی ریاستی دھشت گردی کشمیری نوجوان نسل ختم کرنے کے درپے ھے۔کشمیری خون عالمی ضمیر کو جنجھو ڑ رھا ھے۔ پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ھے

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں آج 20 کے قریب کشمیریوں کوشہید کیا گیا، بھارتی قابض فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

Khawaja M. Asif

@KhawajaMAsif

20martyred in South Kashmir Shopian,Islamabad districts of occupied Kashmir bloodbath today, Indian occupation forces martyred 20 Kashmiris,300 injured and destroyed over 5 houses and still counting..worst day of state terrorism in Kashmir valley

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کر دیئے گئے ہیں، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں جب کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیری نوجوان نسل کو ختم کرنے کے درپے ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون عالمی ضمیر کو جنجھوڑ رہا ہے اور پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Comments
Loading...