راحت کا پاکستان میں گانے کیلئے معاوضہ بڑھانے کا اعلان

راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ 2018 ملکی میوزک انڈسٹری کیلئے بھی خوشحالی کا باعث بنے گا۔

کراچی : راحت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ فنکاروں کیساتھ شوز کرکے ہم نے پاکستانی ثقافت و کلچر کو بھی پیش کیا۔2018 ملکی میوزک انڈسٹری کیلئے بھی خوشحالی کا باعث بنے گا۔ انکا کہنا تھا گزشتہ برس استاد نصرت فتح علی خان کے نام منسوب کیا تھا ۔اس حوالے سے اوردیگر میوزک کنسرٹ ٹور کے بارے میں پیر کے روز شام پانچ بجے پریس کانفرنس کرونگا ۔
دوسری جانب راحت فتح علی خان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ پریس کانفرنس میں اہم انکشافات سے آگاہ کیا جائیگا جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا کہ راحت فتح علی خان نے پاکستانی فلموں و ڈراموں کیلئے پلے بیک گانوں کی ریکارڈنگ کا معاوضہ بھی بڑھا دیا ہے جسکے بارے میں بھی وہ تفصیلات سے آگاہ کرینگے ۔

Comments
Loading...