پاکستانی فلمیں دوسرے ممالک میںریلیز کرنیکا اقدام انڈسٹری کی جلد بحالی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے‘ صائمہ اظہر

حکومت سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ،مراعات کا اعلان کیا جائے‘ اداکارہ کی گفتگو
لاہور (این این آئی) اداکارہ صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ مستقبل میں پیش کی جانے والی فلمیںپاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میںبھی پیش کی جانی چاہئیں اور یہ اقدام فلم انڈسٹری کی جلد بحالی میں معاون ثابت ہو سکتا ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں نئی بننے والی فلمیں بہترین معیار کی حامل ہیں اوران کو بغیر کسی خوف و خطر کے عالمی سطح پر ریلیز کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فلموں کی بیرون ممالک نمائش سے ملک کا سوفٹ امیج سامنے آئے گا اور اس کے ساتھ فلمسازوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا ۔ا نہوںنے کہاکہ حکومت کوپروڈیوسرز کے لئے ایسے عملی اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ وہ خوش دلی سے سرمایہ کاری کریں اور ان کے لئے مراعات کا اعلان کیا جانا چاہیے۔پاکستانی فلموں کو اردو ،عربی اور انگریزی زبانوں میں پیش کیا جانا چاہیے جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ۔

Comments
Loading...