ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہے: آرمی چیف

راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کی مرہون منت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز میں تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں عسکری حکام ، غازیوں اور شہدا کے لواحقین نے شرکت کی جب کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں شہدا کے لواحقین اور غازیوں کو اعزازات دیئے گئے جن میں 32 افسران کوستارہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا، 2 افسران کو تمغہ جرأت اور 33 افسران اور جوانوں کو تمغہ بسالت دیا گیا جب کہ چار افسروں اور جوانوں کو یو این میڈل دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کے اعزازات ان کے لواحقین نے وصول کیے جب کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و استحکام غازیوں اور شہدا کا مرہون منت ہے۔

Comments
Loading...