ورزش ذیابیطس، بلڈ پریشر، موٹاپے اور کینسر جیسے موذی امراض سے محفوظ رکھتے ہے

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) ہفتے میں کم از کم 150 منٹ کی مناسب یا 75 منٹ کی سخت ورزش سے ذیابیطس، بلڈ پریشر، موٹاپے اور کینسر جیسے موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔ معروف برطانوی معالج ڈاکٹر مائیکل موسلے نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کی رو سے ہفتے میں ایک یا دوبار شدید ورزش کرنے سے کم فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہلکی، معتدل یا سخت ورزش کے اثرات 12 تا 24 گھنٹوں تک رہتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ صحت مند زندگی گزارنے کیلئے روزانہ بیس پچیس منٹ تک ورزش کرنی چاہیے جس سے شوگر، بلند فشار خون، موٹاپے سمیت کینسر اور دیگر موذی امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

Comments
Loading...