کینو بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے ماہرین

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) سردیوں کا معروف پھل کینو وٹامن اے، بی اور سی کے علاوہ فاسفورس اور مینگنیز سے بھر پور ہوتا ہے جو بہت سی بیماریوں سے تحفظ میں مدد فراہم کرتا ہے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ کینو کے باقاعدگی سے استعمال کے ذریعے آنکھوں کی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے جبکہ کینو انسانی جسم میں قوت مدافعت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پر ایک سو گرام کینو میں 53.2 ملی گرام وٹامن سی پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینو سردیوں کا بہترین پھل ہے جو انسانی صحت کے لئے کسی بھی قدرتی عطیہ سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینو کے استعمال سے خون کی خرابی، چہرے کی جھائیوں اور داغ دھبوں، اسہال،بد ہضمی خون کی کمی سمیت دیگر بہت سے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔

Comments
Loading...