پالتو جانور رکھنے والے افراد جوڑوں کے درد اورآدھے سر کے درد سمیت بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں، ماہرین

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) جدید طبی تحقیق کے مطابق پالتو جانور رکھنے والے افراد بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہنے ہیں۔ یورنیورسٹی آف نیو یارک میں کی گئی حالیہ تحقیق کے نتائج کے مطابق پالتو جانور رکھنے والے افراد میں ذہنی دباﺅ کم ہوتا ہے جبکہ گھر میں موجود پالتو جانور ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق پالتو جانور دائمی بیماریوں خصوصا جوڑوں کے درد اور میگرین (آدھے سر کے درد) سمیت کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح پالتو جانوروں کی موجودگی سے انسان کے موڈ کو خوشگوار رکھنے میں بھی مدد حاصل ہوتی ہے۔

Comments
Loading...