کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے مشینری پر کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا

ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے کاشتکار مستفید ہونگے
لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کپاس کے کاشتکاروں کو سپرے مشینری پر کروڑوں روپے سبسڈی کی فراہمی کے پروگرام کا آغاز کردیا گیا جس سے کپاس کی کاشت کے مرکزی اضلاع ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ڈیرہ غازیخان، لیہ، مظفر گڑھ اور راجن پور کے کاشتکار مستفید ہوسکیں گے۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس سکیم کے تحت ہینڈ سپرئیر 3ہزار روپے، پاور سپرئیر 15ہزار روپے اور ٹریکٹر مونٹڈ بوم سپرئیر پر 50ہزار روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ سپرے مشینری میں ہنڈ سپرئیر 5عدد، پاور سپرئیر 2عدد اور ٹریکٹر مونٹڈ بوم سپرئیر ایک عدد فی یونین کونسل کے حساب سے دئےے جائیں گے۔ ٹریکٹر مونٹڈ بوم سپرئیر کےلئے درخواست دہندہ کا ایک عدد ذاتی ٹریکٹر 50ہارس پاور کا مالک ہونا لازمی ہے۔ہینڈ سپرئیر کےلئے 1تا 5ایکڑ، پاور سپرئیر کےلئے 6 تا ساڑھے 12 ایکڑ اور ٹریکٹر مونٹڈ بوم سپرئیر کےلئے ساڑھے 12 ایکڑ سے زائد رقبہ کے مالک/مزارعہ /پٹہ دار مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست فارم متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) اور زراعت آفیسر (توسیع) کے دفاتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کی ویب سائیٹ http://ext.agripunjab.gov.pk/ سے بھی ڈاﺅن کےے جاسکتے ہیں۔ ہر طرح سے مکمل اور تصدیق شدہ درخواستیں 12 فروری2018 تک اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) کے دفتر میں جمع کرا ئی جائیں۔ تمام اضلاع میں سپرے مشینری کی قرعہ اندازی 28 فروری جبکہ فراہمی 30مارچ کو ہوگی ۔

Comments
Loading...