بھارت کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان، سریش رائنا کی واپسی، شیریاس آئر ڈراپ

ممبئی۔ 28جنوری (اے پی پی) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، سریش رائنا کی دوبارہ سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، اکثر پٹیل اور شردل ٹھاکر بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے، شیریاس آئر کو حیران کن طور پر ڈراپ کر دیا گیا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان ویرات کوہلی، شیکھر دھون، روہت شرما، لوکیش راہول، سریش رائنا، مہندرا سنگھ دھونی، دنیش کارتھک، ہرڈک پانڈیا، منیش پانڈے، اکثر پٹیل، یزویندرا چاہل، کلدیپ یادیو، بھنشور کمار، جسپریت بمرا، جیدیو اندکت اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔
waa/anc/rmq 1300

Comments
Loading...