انڈر 19 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرا (کل) ہوگا

کرائسٹ چرچ۔ 28جنوری (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز (آج) پیر سے ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم (کل) منگل کو دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ فور ٹیموں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، بھارت نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل (آج) پیر کو افغانستان اور آسٹریلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل (کل) منگل کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Comments
Loading...