فیصل آباد، پنجاب بھر میں تےن فروری سے جماعت پنجم اورہشتم کے سالانہ انتحانات کا آغازہوگا

فیصل آباد(آن لائن) پنجاب بھر میں تےن فروری سے جماعت پنجم اورہشتم کے سالانہ انتحانات کا آغازہوگا ، امتحانی مراکز کے ارد گرد سوگز کی حدود مےں غےر متعلقہ افراد کے داخلہ ،موبائل فونزاوراسلحہ پر پابندی عائد کردی گئی آن لائن کے مطابق محکمانہ امتحانات محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب اےگزامےنےشن کمشن کے زےراہتمام تےن فروری سے شروع ہونےوالے جماعت پنجم اورہشتم کے محکمانہ امتحانات کے انعقاد کے سلسلے مےں صوبہ بھر مےں قائم کئے جانے والے امتحانی مراکز کے ارد گرد سوگز کی حدود مےں غےر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے ۔حکمنامہ کے مطابق امتحانی مراکز مےں کتب،گائےڈز،حل شدہ پرچے،ڈےجےٹل ڈائرےاں،موبائل فونزاوراسلحہ لے جانے کی بھی ممانعت ہوگی

Comments
Loading...