
الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن میں تعینات عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے شروع کریگا
#/h#
اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن کےلئے تعینات ہونے والے عملے کی ٹریننگ رواں ہفتے شروع کرے گاجبکہ2فروری کو سینٹ الیکشن کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق سینٹ الیکشن کےلئے عملے کی تربیت کا آغاز رواں ہفتے سے شروع ہوگاالیکشن کمیشن کے 2 سینئر افسران چاروں صوبوں اوروفاق سے منتخب ہونے والے افسران کوسینٹ الیکشن کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے ٹریننگ میں چاروں صوبوں 40سے زیادہ افسران شرکت کریں گے