علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر محمدسعید کی زیر صدارت اجلاس

سیالکوٹ ۔2جنوری(اے پی پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا اجلاس ڈپٹی ڈائریکٹر محمدسعید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ‘ اجلاس میں بتایا گیا کہ بی۔ایڈ 1.5اور 2.5نیو سکیم سمسٹر خزاں 2017ءکی 12روزہ ورکشاپس کل مورخہ 30جنوری 2018ءبروزمنگل سے شروع ہو رہی ہیں گونمنٹ کرسچئین گرلز ہائی سکول حاجی پورہ، گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول رامتلائی ،گورنمنٹ اقبا ل میموریل ہائر سیکنڈری سکول گوہد پور،گورنمنٹ کرسچیئن ہائر سیکنڈری سکول سیالکوٹ کینٹ اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سیالکوٹ سٹی (نیکا پورہ)کو ورکشاپ سنٹر ز بنائے گئے ہیں اس سلسلہ میں متعلقہ طلباءو طالبات کو ان کے رہائشی پتوں پر خطوط کے ذریعے اطلاع دے دی گئی ہے اطلاع نہ ملنے کی صورت میں طلباءو طالبات ریجنل آفس حاجی پورہ میں رابطہ کریں۔

Comments
Loading...