
انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ: پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو ہرا کر آسٹریلیا فائنل میں
کرائسٹ چرچ: آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں پر 181 رنز بنائے۔
جوابی اننگز میں آسٹریلیا نے 37ویں اوور میں ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔
آسڑیلوی بیٹسمین جیک ایڈورڈ 72رنز بناکر نمایاں رہے۔
ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل (30 جنوری) کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے (نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے) شروع ہوگا۔
ہر دو سال بعد منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہفتہ 13جنوری سے نیوزی لینڈ میں ہوا ہے۔
16 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 3 فروری تک جاری رہے گا، جس میں شریک ٹیموں کو چار چار کے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے