Official Web
Browsing Category

بین الاقوامی

افغان صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خود کش دھماکا، 5 افراد ہلاک

نگرہار: افغان صوبے ننگرہار میں دھماکا سے 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں شادی کی تقریب میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے جب کہ ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر…

ماسکو پاور سٹیشن میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک، درجنوں زخمی

ماسکو:  ماسکو کے پاور سٹیشن میں آگ لگ گئی، حادثے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں واقع پاور سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آ کر وہاں کام میں مصروف متعدد…

ایرانی کشتیوں کی آبنائے ہرمز میں برطانوی آئل ٹینکر کو روکنے کی کوشش

لندن: برطانوی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی کشتیوں نے برطانوی آئل ٹینکر کے راستے میں رکاوٹ ڈالنے یا اسے روکنے کی کوشش کی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان نے بتایا کہ ایرانی کشتیوں نے مشرق وسطیٰ کے قریب آبنائے…

جوہری ایجنسی کے اجلاس میں روس اور ایران کی امریکا پر کڑی تنقید

ویانا: روس اور ایران نے جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس میں امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ امریکی درخواست پر بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کا آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں مسئلہ ایران پر…

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں لگانے کا اعلان کر دیا، ایرانی صدر نے کہا ہے کہ یورینیم کی افزودگی کی سطح کو پُر امن مقاصد کے لیے بڑھایا گیا ہے جو جوہری معاہدے کے عین مطابق ہے۔ امریکی صدر کا ایران پر مزید پابندیاں…

ای میل اسکینڈل: امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا

لندن: ای میل لیک کے معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد امریکا میں تعینات برطانوی سفیر نے استعفیٰ دے دیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے ای میل لیکنگ کے معاملے پر اپنی ٹوئٹ میں برطانوی سفیر سر کم دروکھ پر شدید تنقید کی تھی اور انہیں ایک بے وقوف شخص قرار…

ٹرمپ کا بھارت پر نیا ‘ٹویٹر حملہ’

لندن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ٹویٹر پر ہدف بنایا اور اس پر امریکا سے آنے والی مصنوعات (درآمدات) کو غیر منصفانہ طور پر روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے منگل کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ‘‘ بھارت نے امریکی مصنوعات پر محصولات عائد…

عمران خان کے دورہ امریکا کی کوئی اطلاع نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مورگن اورٹیگس نے نیوزکانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے…

تائیوان کیساتھ اسلحہ کا معاہدہ منسوخ کیا جائے: چین کا امریکہ سے مطالبہ

بیجنگ:  امریکا اور چین میں نیا تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔ بیجنگ نے واشنگٹن کو کہا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے معاہدے کو فوراً منسوخ کیا جائے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے تائیوان کو اسلحہ بیچنے کے معاہدے کو منسوخ…

سعودی حکومت کا حج اور عمرہ زائرین کیلیے مکہ میں ایئرپورٹ کی تعمیر کا فیصلہ

مکہ: سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ایئرپورٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے جدہ ہوائی اڈے سے منسلک کیا جائے گا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امیر مکہ خالد الفیصل نے نئے ایئر پورٹ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط…