Official Web
Browsing Category

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

چینی روبوٹک خلائی جہاز چاند کے ‘تاریک حصے’ میں کامیابی سے اتر گیا

چین نے خلائی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کردیا، جس کا روبوٹک خلائی جہاز 'چینگ فور' چاند کے 'تاریک حصے' میں کامیابی سے اترنے والا پہلا جہاز بن گیا ہے۔ چینی حکام کی جانب سے روبوٹک طیارے سے بھیجی جانے والی چاند کی تصویر بھی جاری کردی گئی۔…

’سپر بلڈ مون‘ سال نو کے پہلے ماہ میں دکھائی دے گا

ماہرین فلکیات کے مطابق سال نو کے پہلے ماہ میں چاند گرہن دکھائی دے گا جو ’سپر بلڈ مون‘ ہوگا۔ سپر بلڈ مون آئندہ ماہ 20 جنوری کو ہوگا اس دن چاند زنگ آلود اور سرخ مٹی کی رنگت والا دکھائی دے گا۔ ’سپر بلڈ مون‘ برطانیہ کے مختلف ممالک میں دیکھا…

پیانو کی مدھر دھنیں بجانے والا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ

کیمبرج:  سائنس دان ایسا تھری ڈی پرنٹڈ روبوٹک ہاتھ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو پیانو پر موسیقی کی مسحور کن دھنیں پیش کرسکتا ہے۔ موسیقی ایک محو کردینے والا فنون لطیفہ ہے جس میں احساسات اور جذبات کی ترجمانی ہوتی ہے۔ فنون لطیفہ سے جڑے…

اسمارٹ فونز کی فروخت کے معاملے میں ہواوے 2018 کی کامیاب ترین کمپنی

گزشتہ تین برس کے مقابلے میں رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے…

امریکا کا جدید ترین ہیلی کاپٹرپہلی مرتبہ منظرِ عام پر

واشنگٹن: امریکا نے اپنے جدید ترین ہیلی کاپٹر کی اولین ویڈیو اور تصاویر ریلیز کردی ہیں جسے انقلابی ہیلی کاپٹر ڈیزائن قرار دیا جارہا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو ایس بی ون ڈیفیئنٹ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی بے باک اور دلیر کے ہیں۔ پریس ریلیز کے…

دس قسم کے میزائلوں سے لیس چین کا بمبار ڈرون

بیجنگ:  چین نے مسلسل 35 گھنٹے پرواز کرنے والا  جدید ’بمبار ڈرون‘ تیار کرلیا جو 23 ہزار فٹ کی بلندی پر دشمن پر نظر رکھنے اور اہداف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے دشمن پر قہر ڈھانے والے جدید ڈرون کی پہلی…

پھیپھڑے کی طرح عمل کرکے ایندھن بنانے والا آلہ

اسٹینفورڈ: ماہرین نے ہائیڈروجن ایندھن بنانے والا ایک آلہ بنایا ہے جوعین ہمارے پھیپھڑوں کی طرح کام کرتا ہے۔ اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے سائنسداں وائی کوئی اوران کے ساتھیوں نے پانی کو دو حصوں میں تقسیم کرکے ہائیڈروجن ایندھن بنانے والا ایک آلہ…

ناک پر بلبلہ پھلا کر پانی کی گہرائی میں زندہ رہنے والی چھپکلی دریافت

نیویارک:  جنگلی حیاتیات دانوں نے ایک غیرمعمولی صلاحیت کی چھپکلی دریافت کی ہے جو پانی کی تہہ میں مسلسل 15 منٹ تک زندہ رہ سکتی ہے۔ قدرت نے اسے ناک کےاوپر ایک بلبلہ نما تھیلی دی ہے جو آکسیجن سیلنڈر کی طرح اسے گہرائی میں سانس لینے میں مدد…

فیس بک جانتا ہے آپ کہاں ہیں، چاہے لوکیشن بند ہی کیوں نہ ہو

سوشل میڈیا صارفین پرائیویسی کے حوالے سے ہمیشہ ہی محتاط رہتے ہیں اور اب انکشاف ہوا ہے کہ فیس بک اپنے صارفین کی ہر حرکت پر نظر رکھتا ہے چاہے وہ اپنی لوکیشن بند ہی کیوں نہ کردیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ادارے گزموڈو نے اپنی…

وہ روبوٹ جو تنہائی دور کرے اور محبت بانٹے

جاپان: اگر آپ تنہائی کا شکار ہیں یا پھر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا کوئی ساتھی نہیں رہا تو ایسی صورت میں کسی بھی انسان سے دوستی یا پالتو جانور پالنے کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے مزین 'ساتھی روبوٹ' متعارف کروا دیا گیا ہے۔ خلیج…