صدارت کا ایک سال مکمل، ٹرمپ آج پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرینگے

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے عہدہ صدارت کا پہلا برس مکمل کر لیا ہے اور وہ منگل کو اپنا پہلا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی آئین کی رو سے امریکی صدر کیلئے لازم ہے کہ وہ ہر سال امریکہ کی مجموعی صورت حال اور اپنی پالیسیوں کے حوالے سے کانگریس سے خطاب کریں۔تاہم اس بار خطاب سے پہلے حکمران جماعت رپبلکن پارٹی اور ہذب مخالف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی میں بجٹ سے متعلق شدید اختلافات کے باعث فنڈنگ جاری نہ ہو سکی جس کے وجہ سے ایک روز کیلئے امریکی حکومت کا کام بند کرنا پڑا اور بہت سے سرکاری ملازمین کو فرلو پر بھیج دیا گیا۔ کاروبار حکومت تو اگلے روز بحال ہو گیا تاہم دونوں جماعتوں کے درمیان یہ سمجھوتہ محض 8 فروری تک ہے اور اگر اس دوران دونوں جماعتیں اپنے اختلافات طے نہیں کر پاتیں تو ایک بار پھر حکومت کا کام بند ہونے کا خطرہ ہے۔یوں ایک گھنٹہ جاری رہنے والا صدر ٹرمپ کا یہ اہم خطاب بڑی حد تک ایک نازک وقت پر ہو رہا ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے رپورٹروں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اپنے اس خطاب میں پانچ موضوعات پر خاص طور پر بات کریں گے جن میں روز گار، انفرا سٹرکچر، امیگریشن، تجارت اور قومی سلامتی کے ا±مور شامل ہیں۔توقع ہے کہ صدر ٹرمپ ٹیکسوں میں دی گئی حالیہ چھوٹ اور اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کواپنی انتظامیہ کی خاص کامیابی قرار دیں گے۔ اس وقت ملک میں بے روز گاری کی شرح حالیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے ۔ ا±دھر امریکہ کا عمومی انفراسٹرکچر وقت کے ساتھ ساتھ فرسودہ ہوتا جا رہا ہے اور صدر ٹرمپ نے 17 کھرب کی خطیر رقم سے اسے بہتر بنانے کے منصوبوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم ان منصوبوں پر ابھی کوئی خاص پیش رفت تو سامنے نہیں ا?ئی ہے۔ تاہم ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنی تقریر میں اس بارے میں بھی واضع لائحہ عمل کا ذکر کریں گے۔

Comments
Loading...