پہلی پاکستان کبڈی سپرلیگ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

لاہور: پاکستان سپر لیگ کرکٹ کے بعد پہلی پاکستان کبڈی سپر لیگ کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئیں جس کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں ہوگی۔

پاکستان کی پہلی کبڈی سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کی میزبانی اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما خان کریں گی، گلوکار نبیل شوکت اور سارہ رضا خان بھی افتتاحی تقریب میں اپنے سُربکھیریں گے۔

پہلی کبڈی سپر لیگ میں 10 ٹیمیں ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوں گی، ٹیموں کو 2 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

میچز کا آغاز 2 مئی سے اسپورٹس جیمنیزیم لاہور میں ہو گا جب کہ فائنل میچ 10 مئی کو کھیلا جائے گا۔

Comments
Loading...