آئٹم نمبرکاشوق نہیں،بطورفلمسٹارشناخت بناناچاہتی ہوں : صنم سعید

ادکارہ اور ماڈل و اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ ٹی وی سے پہچان ملی ،فلموں کی ناکامی کا رونا رونے والوں کوکچھ نہیں کہا جاسکتا

کراچی : اداکارہ و ماڈل صنم سعید نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ فلموں کیلئے چھوٹی سکرین کو چھوڑ دیا ہے ، ٹی وی سے پہچان ملی اس میڈیم کو کبھی نہیں چھوڑ سکتی فلموں کی مصروفیات کی بنا پر اگر چھوٹی سکرین پر کام نہیں کیا تو اسکی کئی وجوہات تھیں جن کے بارے میں بات نہیں کرسکتی بہر حال میرے چاہنے والوں کو رواں ماہ اور اگلے ماہ میں میری ریلیز ہونیوالی فلمیں آزاد اور کیک سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا ۔
ان کا کہنا تھا فلموں کی ناکامی کا رونا رونے والوں کوکچھ نہیں کہا جاسکتا۔ آپ کسی کو اس کی مرضی کا کام کرنے سے نہیں روک سکتے ، ہر ایک کو حق ہے کہ وہ جوچاہے کرے اگر میرا فلموں میں کام کرنا کسی کو برالگتاہے تو وہ انہیں نہ دیکھے ، مستقبل میں آئٹم نمبرکرنے کے سوال پر انکا کہنا تھا اس حوالے سے کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا ذاتی طور پر آئٹم نمبر کا شوق نہیں ،میں نہیں چاہتی کہ میرا امیج ایک آئٹم گرل کے طور پر بنے بلکہ ایک فلمسٹار کے طور پر اپنی شناخت بنانا چاہتی ہوں

Comments
Loading...