میلبورن کی گرمی نے ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ کو اسپتال پہنچا دیا

ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ کو آسٹریلین اوپن فائنل کے دوران جسم میں پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑ گیا تاہم طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ۔

میلبورن :  رومانیہ کی ٹینس سٹار سیمونا ہالیپ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی کے خلاف شکست کے چند گھنٹوں بعد جسم میں پانی کی کمی کے باعث ہسپتال پہنچ گئیں۔ ڈاکٹرز نے انہیں فوری طور پر داخل کر کے علاج پر توجہ دی تاہم صحت میں بہتری پر چند گھنٹوں بعد انہیں طبی مرکز سے چھٹی د ے دی گئی ۔ یاد رہے کہ سال کے پہلے گرینڈ سلام فائنل کے دوران سخت گرمی کے باعث ان کا بلڈ پریشر بڑھ گیا اور حالت خراب ہونے پر ٹینس کورٹ میں ان کا چیک اپ بھی کیاگیا تھا۔

Comments
Loading...