
مراکش کا سالانہ 6 ہزار میٹرک ٹن پاکستانی چاول کی درآمد کا منصوبہ
پاکستانی چاول کی اتنی بڑی مقدار کی درآمد کیلئے مراکش کی جانب سے کوٹہ بھی جاری کر دیا گیا ہے
کراچی (دنیا نیوز ) مراکش سالانہ 6 ہزار میٹرک ٹن چاول درآمد کرے گا۔ رائس ایکسپوٹرز کے مطابق رواں مالی سال 2 ارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ پاکستانی چاول اپنی خوشبو اور ذائقے کے حساب سے دنیا بھر میں پسند کیے جاتے ہیں، دنیا کے دیگر ممالک کی طرح مراکش میں بھی پاکستانی چاول برآمد کیا جاتا ہے۔
مراکش نے 6 ہزار میٹرک ٹن پاکستان سے چاول درآمد کرنے کوٹا جاری کر دیا ہے۔ نائب صدر رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن رفیق سلیمان کے مطابق پاکستان مرکش میں اس کئی زیادہ مقدار میں چاول برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چاول کی برآمدات میں رواں مالی سال اب تک 29 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور اُمید ہے کہ رواں برس 2 ارب ڈالر چاول کی برآمدات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔ رفیق سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ رائس ایکسپوٹرز کا وفد جلد ہی سعودیہ عرب کا دورہ بھی کرے گا۔