تحقیق کی جائے کہ نوازشریف کے بیان میں کس حد تک حقیقت ہے، مولانا فضل الرحمان

لاہور: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیان کی تحقیقات کی جائے کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے۔ 

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف تین بار ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اس لیے ان کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ان کا خیال ہے کہ نواز شریف نے جو کہا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ وہ اپنے بیان میں کس حد تک ذمہ دار ہیں ۔

سربراہ جے یو آئی (ن) کا کہنا تھا کہ حساس معاملات پر باتیں نہیں ہونی چاہئیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے اظہار سے ریاست کو نقصان پہنچتا ہے۔

یاد رہے کہ نواز شریف کا 12 مئی کو ایک انٹرویو شائع ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ عسکری تنظیمیں نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں اور ممبئی حملوں کے لیے پاکستان سے غیر ریاستی عناصر گئے، کیا یہ اجازت دینی چاہیے کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ممبئی جا کر 150 افراد کو ہلاک کردیں، بتایا جائے ہم ممبئی حملہ کیس کا ٹرائل مکمل کیوں نہیں کرسکے۔

Comments
Loading...