سپاٹ فکسنگ کیس :خالد لطیف پر پانچ سال کی پابندی برقرار

سزا پی سی بی ایڈجیوڈیکیٹر کی جانب سے سنائی گئی تھی ، خالد لطیف نے سزا کے خلاف اپیل کی تھی جو مسترد کر دی گئی

لاہور (دنیا نیوز ) سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر خالد لطیف کی سزا میں کمی کی درخواست مسترد کر کے ان پر پانچ سال کی پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ خالد لطیف پر پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران سپاٹ فکسنگ کے شبے میں پابندی عائد کر دی گئی تھی اور انہیں 5 سال کی معطلی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔

خالد لطیف نے سزا میں کمی کیلئے ایڈجیوڈیکیٹر میں اپیل کی تھی لیکن ان پر لگائی گئی پانچ سالہ معطلی کی سزا میں کمی نہ لائی گئی البتہ کمیٹٰی نے ان کا موقف سننے کے بعد ان پر عائد کیا گیا 10 لاکھ روپے کا جرمانہ معاف کر دیا ۔

Comments
Loading...