دورہ انگلینڈ: پاکستان اور لیسٹرشائر کے درمیان پریکٹس میچ آج کھیلا جائیگا

لندن:  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے پاکستان کا لیسٹرشائر کے ساتھ دو روزہ پریکٹس میچ آج سے شروع ہو گا، بابر اعظم نے پھر یادگار پرفارمنس دینے پر نظریں جمالی ہیں۔

پاکستان اور لیسٹرشائر کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ آج سے پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا، آئرش ٹیم کے خلاف تاریخ ساز ٹیسٹ جیت کر سرفراز الیون کا مورال ہائی۔ بابر اعظم کا کہنا ہے برطانیہ میں کی پچز اور موسمی نزاکت کو سمجھ لیا، مزید اچھا کھیلیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا امتحان 24 مئی سے لارڈز کے تاریخی میدان میں شروع ہو گا۔

Comments
Loading...