عاصمہ کے سفاک قاتل کی عدم گرفتاری پر فنکارسراپا احتجاج

کراچی: کوہاٹ میں رشتے سے انکار کرنے کے جرم میں بے رحمی سے قتل ہونے والی عاصمہ کے قاتل کی عدم گرفتاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں آگئے۔

چندروز قبل کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ بی بی کو رشتے سے انکار کرنے پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدرکے بھتیجے مجاہد آفریدی نے سرعام گولیوں سے چھلنی کردیا تھا۔ عاصمہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم معصوم عاصمہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی لیکن جاتے جاتے اپنے قاتل کانام بتاگئی۔

عاصمہ کا سفاک قاتل بیرون ملک فرار ہوچکا ہے۔ پولیس قاتل کے بارے میں سب کچھ جاننے کے باوجود گرفتاری تو دور کی بات ابھی تک اسے ملک میں واپس لانے میں بھی کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ سرعام سب کے سامنے ایک لڑکی کے قاتل کی عدم گرفتاری  پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ فنکار برادری بھی سراپا احتجاج ہے۔

اداکاروسماجی شخصیت حمزہ علی عباسی نے مجاہد آفریدی کو سفاک قاتل قراردیتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی کی گرفتاری ٹھیک ہے لیکن کے پی حکومت گناہگارکو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کرکے لائے اور اس کی سخت ترین سزا کو یقینی بنائے۔

Comments
Loading...