انگلش پریمیئر لیگ :مانچسٹر سٹی نے ویسٹ بروم کو ہرا دیا

فاتح ٹیم نے پہلا گول 19 ویں منٹ میں کیا، دوسرا گول 68 ویں اور میچ کا تیسرا گول 89 ویں منٹ میں ہوا ، ویسٹ بروم کوئی گول سکول نہ کرسکی

لندن : انگلش فٹبال پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی کی ٹیم نے ویسٹ بروم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے ہرا دیا ہے۔ پریمیئر لیگ کے میچ میں مانچسٹر سِٹی نے ویسٹ بروم کیخلاف پہلا گول 19ویں منٹ میں کیا۔

ٹیم مانچسٹر کے کیون ڈی برائن نے 68 ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی برتری دو صفر کر دی۔ مانچسٹر سِٹی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 89 ویں منٹ میں تیسرا گول داغ دیا۔ حریف ٹیم مقررہ وقت میں کوئی گول نہ کر سکی۔

Comments
Loading...