اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پرہونی چاہیے، ڈاکٹرملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔

پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر بین الحکومتی مذاکرات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ غیرجمہوری عناصرکومضبوط کرنا رکن ریاستوں کی خود مختاری وبرابری کے منافی ہے، پاکستان سلامتی کونسل کوزیادہ نمائندہ، جمہوری، شفاف اورجوابدہ بنانے کا حامی ہے جب کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات جمہوری اصولوں پر ہونی چاہیے۔

ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی امن و استحکام کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، توقع ہے امسال سلامتی کونسل میں اصولوں کو مفادات پرفتح حاصل ہوگی اورسلامتی کونسل میں اصلاحات کیلئے لچک اورافہام وتفہیم کے جذبے کی ضرورت ہے۔

Comments
Loading...