ترقی مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گےشہباز شریف

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی مخالفین سن لیں عوام کی خوشحالی کی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے،تر قی کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میگا پراجیکٹ بنائے جن کی 70سالہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ جنوبی پنجاب کو ریکارڈ ترقیاتی بجٹ فراہم کرنا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ شفافیت، معیار اور تیز رفتاری حکومت پنجاب کا طرہ امتیاز ہے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ”پنجاب سپیڈ” کا ڈنکا بجتا ہے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار تقریباََ ہر ترقیاتی منصوبے میں کروڑوں اربوں روپے کی بچت کے ریکارڈ قائم بھی کئے گئے۔بچت کی رقم کو دیگر عوامی فلاحی منصوبوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔تعلیم ،صحت ، ذراعت اور دیگر شعبوں میں اختراعی منصوبے شروع کئے گئے۔جس کے مثبت اثرات سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میگا پراجیکٹس ایسا جادو ہے جو آئندہ انتخابات میں سر چڑھ کر بولے گا۔2018میںعوامی حمایت سے بر سر اقتدار آ کر پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں سر بلند کرنے کاعزم پورا کریں گے۔ہم صرف عوام کی خدمت، ترقی اور خوشحالی پر یقین رکھتے ہیں۔ یہی ہماری سیاست ہے اور یہی عبادت بھی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ جھوٹ،الزامات اوریوٹرن کی سیاست کرنیوالوں کو عوام کی خدمت سے کوئی سروکار نہیں ۔عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصرکس منہ سے عوام کی نمائندگی کا دعوی کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ سیاست میں غیرشائستگی اورجھوٹ کو فروغ دینے والوں نے پنجاب میں بھی ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی ۔اورنج ٹرین جیسے فلاحی منصوبے کی تاخیر کے یہ عناصر ہی ذمہ دار ہیں ۔انہوںنے کہا کہ مخالفین کی تنقید کی پرواہ کیے بغیر ترقی کا سفرتیزی سے جا ری رکھیں گے اورعوام کی ترقی اور مسائل کاحل دل کے قریب ترین عمل ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اورآخری سانس تک کرتارہوںگا۔ترقیاتی منصوبوں پرتنقید کرنیوالے پنجاب کی ترقی اورشفافیت پر نظر ڈالیں۔انہوںنے کہا کہ منصوبوں میں 625ارب روپے کی بچت کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا۔آئندہ انتخابات میں تنقید کرنیوالوں کو پچھتاوے اورپشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔
شہباز شریف

Comments
Loading...