نرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں سوات کے گیارہ شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

راولپنڈی (وقائع نگارخصوصی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور میں سوات کے گیارہ شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سوات کے گیارہ شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو پشاور میں ادا کی گئی ۔گور نر خیبر پختو ن خوا اقبال ظفر جھگڑا کمانڈر پشاور کو ر اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی جنازے میں شریک ہوئے ۔بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور سوات واقعہ میں زخمی ہونیو الوں کی عیادت کی ۔دوسری جانب وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے سوات میں پاک فوج کے یونٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اس جیسے بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے. انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
نمازجنازہ

Comments
Loading...