
چترال(آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گولن گول ہائیڈرو پاور منصوبہ چترال کے عوام کے لیے بڑا دیرینہ اور ضروری منصوبہ تھا تاہم بدقسمتی ہے کہ اس کی تکمیل میں کافی وقت لگا لیکن اگر جمہوریت کا سلسلہ جاری رہا تو ملک ترقی کرتا رہے گا اور اس طرح کے منصوبے بنتے رہیں گے۔چترال میں بجلی کے منصبوے گولن گول ہائیڈرو پاور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چترال کے لوگوں کو پورا سال بجلی

(مہیا ہوگی اور اس منصوبے سے پورا سال اتنی بجلی پیدا ہوگی کہ چترال کی ضروریات پوری ہوسکیں گی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چترال ملک کا وہ حصہ ہوگا جہاں پورا سال لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی کیونکہ منصوبہ سارا سال چلتا رہے گا اور جن گاؤں میں بجلی کی فراہمی نہیں ہے وہاں بھی اس منصوبے سے بجلی فراہم ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بھی چترال کی طرح ہی ایک پہاڑی علاقے سے ہے لیکن میرے حلقے کی بھی کچھ یونین کونسلز میں اب بھی بجلی نہیں ہے کیونکہ اس پر بہت اخراجات آتے ہیں لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں بھی بجلی فراہم کی جائے۔دریں اثناء وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چترال میں مصروفیات کے باعث کوہستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہستان کا دورہ ملتوی کر دیا ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کوہستان میں داسوہا ہڈرو پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنا تھا مگر چترال میں مصروفیات کے باعث وزیر اعظم نے اپنا کوہستان کا دورہ منسوخ کردیا جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہے اگر طلال چوہدری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کر نی چاہیے وزیر اعظم میں ہی ہوں اس میں کوئی شبہ نہیں امید ہے الیکشن وقت پر ہی ہونگے ۔اتوار کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ عدلیہ آئین اور قانون کی تضحیک ناقابل قبول ہے اگر طلال چودھری نے کوئی ایسی بات کی ہے تو انہیں معذرت کرنی چاہئے۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی بھی غلط بات کہی ہے تو قبول نہیں۔ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان نے کہا کہ وزیر اعظم میں ہی ہوں، اس میں کوئی شبہ نہیں انہوں نے اسحاق ڈار کی پالیسیوں کو رد کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شخص کی پالیسیاں نہیں ہوتیں، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں گے۔
وزیر اعظم