اٹلی: ترک صدر کی ویٹی کن میں پوپ فرانسس سے ملاقات

اردوان کی آمد پر اٹلی میں مظاہرے، پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

ویٹی کن سٹی:  ترک صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز ویٹی کن سٹی میں کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کی، جو ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ اس سے قبل صدرِ ترکی کے لیے آپوستول پیلس میں ایک سرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ صدر اردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال سان داماسو گیٹ پر گورنر لارڈ پادری جیوج گینسوین نے کیا۔ ترک صدر نے مہمان نوازی پر پوپ فرانسس کا شکریہ ادا کیا۔ پوپ فرانسس نے بھی صدر طیب اردوان کا ان کے ملک کا دورہ کرنے پر اپنی ممنونیت کا اظہار کیا۔ دوسری جانب ترک صدر کی آمد کیخلاف اٹلی میں مظاہرے ہوئے۔ اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔ پولیس نے دو مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے ویڈیو فوٹیج سے مدد لی جا رہی ہے۔

Comments
Loading...