مشیر قومی سلامتی سے برطانیہ کے افغانستان میں خصوصی نمائندے گارتھ بیلے کی ملاقات

علاقائی امن سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی
مشیر قومی سلامتی نے افغانستان میں تنازع کی پیچیدگی سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں سے بھی آگاہ کیا
پاکستان خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے تمام اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے، ناصر خان جنجوعہ
#/h#
اسلام آباد(آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام امن کے لئے تمام اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے افغانستان میں امن خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے برطانیہ نے افغانستان سمیت خطے میں امن و سلامتی کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے افغانستان میں امن کے لئے موجودہ افغان حکومت ہی بڑا کردار ادا کرسکتی ہے ہم سب مل کر افغانستان کے بہتر مستقبل کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔منگل کو ناصر خان جنجوعہ سے برطانوی وزیراعظم کے افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے گارتھ بیلے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقائی امن سلامتی اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اس کے علاوہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ مشیر قومی سلامتی نے افغانستان میں تنازع کی پیچیدگی سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار اور قربانیوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے تمام اقدامات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان میں امن ہے پاکستان افغانستان اور اس کی عوام کے ساتھ مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے میں پائیدار امن کے لئے ناگزیر ہے۔ برطانوی خصوصی نمائندے نے انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن کے لئے برطانیہ مثبت کردار ادا کررہا ہے۔ناصر خان جنجوعہ نے افغانستان میں امن کی کوششوں میں برطانوی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے افغانستان سمیت خطے میں امن و سلامتی کے لئے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کو ہر سطح پر تعاون پر مبنی فریم ورک بحال کرنا چاہئے۔ دونوں ممالک کو حکومتی سفارتی ملٹری خفیہ معلومات اور عوامی سطح پر رابطے بحال کرنے چاہئیں اس موقع پر ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لئے موجودہ افغان حکومت ہی بڑا کردار ادا کرسکتی ہے ہم سب مل کر افغانستان کے بہتر مستقبل کا راستہ تلاش کرسکتے ہیں۔۔#/s#

Comments
Loading...