بحرین میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام کشمیر ی بھائیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پروقارتقریب کا انعقاد لیفٹیننٹ جنرل(ر) سینیٹر عبدالقیوم کی بطور مہمان خصوصی شرکت بھارت کشمیریوں کے جذبہ جدوجہد آزادی کو پچھلے ستر سالوں سے کچل سکا اور نہ آئندہ ایسا کرسکے گا ،کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں ،وہ دن دور نہیں جب بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق د ے گا ، مسلم لیگ (ن) کے رہنماکا خطاب

#/h#
منامہ (آن لائن)کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح بحرین میں بھی منایا گیا اس سلسلے میں پاکستان ایمبیسی بحرین میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم تھے جو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیوں کے رکن بھی ہیں۔تقریب میں پاکستان سکول بحرین کے بچوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ٹیبلو شو اور کشمیری ترانے بھی پیش کئے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہندوستان بے شک ریاستی دہشت گردی سے نہتے کشمیریوں کا معاشی استحصال کرلے ان کو بینائی سے محروم کرلے یا برہان وانی جیسے آزادی کا علم بلند کرنے والے ایک لاکھ مجاہدین کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا لے لیکن وہ کشمیریوں کے جذبہ جدوجہد آزادی کو پچھلے ستر سالوں سے کچل سکا ہے اور نہ آئندہ ایسا کرسکے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کا جذبہ گولیوں اور ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکتا کشمیری عوام کی قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے جب ہندوستان کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کشمیری عوام کا حق خود ارادیت کا مسئلہ ہر فورم پر بھرپور انداز میں اٹھایا ہے اور آئدنہ بھی اٹھاتا رہے گا انہوں نے کہا دنیا میں ان کے متلاشی اگر مخلص ہین تو وہ عیار و مکار اور یہود اور ہنود کے گٹھ جوڑ کی پشت پناہی کرنے کی بجائے کشمیریوں فلسطینیوں اور مظلوم روہنگیا مسلمانوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں شریک جرم ہونے کی بجائے ان کے سروں پر دشت شفقت رکھیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر سلامی کونسل کی قراردادوں اور مختلف جنیوا کنونشنوں کی روشنی میں ان کو باعزت زندہ رہنے کا حق دیں۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیریوں کے یوم آزادی کے موقع پر ہم اقوام متحدہ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے بنائی گئی تمام تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی کو روکیں بلکہ ہندوستان کی ایک دہشت گرد ریاست ہونے کے ناطے اقوام متحدہ کی رکنیت تاحکم ثانی معطل کی جائے۔انہوں نے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے اقوام متحدہ سے مطالبات پیش کئے اور کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیر سے ہندوستانی فوجوں کا فوری انخلا کالے قوانین کا خاتمہ قیدیوں کی رہائی لاکھوں شہدا کے لواحقین کو معاوضہ بینائی سے محروم کئے گئے کشمیریوں کے بیرون ملک علاج کا بندوبست اور اقوام متحدہ کی نگرانی میں سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں آزادانہ حق رائے دہی دیا جائے۔تقریب کے اختتام پر بحرین میں پاکستانی سفارت خانہ کے قائمقام سفیر اور اتاشی مراد علی وزیر نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے کشمیریوں کے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہار ی کجہتی کرتے ہوئے ان کی ہر سطح پر اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا اور کشمیری بھائیوں کو کسی بھی سطح پر تنہا نہیں چھوڑے گا۔تقریب میں بحرین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ڈائریکٹر ساجد شیخ پاکستان سکول کے چیئرمین قاری سمیع الرحمن پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بحرین کے صدر شہزاد احمد ملک سینئر نائب صدر فضل ملک نائب صدر رانا شاہد ایڈیٹر ہفت روزہ شایان شان اخبار رانا اسلم شاہین پاکستان تحریک انصاف بحرین کے کوآرڈینیٹر چوہدری شبیر معروف بزنس مین عثمان ملک عزیز ملک چوہدری اکرم اور اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Comments
Loading...