
ہری پور(آن لائن )مشا ل خان قتل کےس کا فےصلہ سنا دےا گےا ،مشال خان کو گولی مارنے والے ملزم عمران کو دو بار سزائے موت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ پانچ ملزمان کو عمر قےدکی سزا بھی دی گئی ہے،25 ملزمان کو چار سال قےد ،26 کو عدم ثبوتوں کی بناءپر رہا کر دےا گےا جبکہ قتل کےس مےں چار ملزمان مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دےنے کے لےے عدالت نے نوٹس جاری کر دےا مشال خان قتل کےس کا فےصلہ 30 جنوری کو محفوظ کےا گےا تھا نو ماہ چھ دن کی طوےل مدت کے بعد سات جنوری کو مختصر فےصلہ سنا دےا گےا 93صفحات پر مشتمل فےصلہ کے چار صفحات مےڈےا کو بھی فراہم کر دئیے گئے ۔ لواحقےن نے فےصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کےا ہے رہا ہونے والے ملزمان کے ورثاءکا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انصاف پرمبنی فےصلہ قرار دےا جبکہ پچےس سال سزا ملنے والے ملزم کے بھائی نے فےصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کو بعض قوتوں کو خوش کرنے کے لےے فےصلہ دےا گےا ہے عمران کو دو بار سزائے موت اےک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ رہا ہونے والوںمےں واحد ملنگ زےشان حنےف نصر اللہ ناصر آفرےدی حسےن اختر عامر ملک توقےر لودھی شہاب علی شاہ ولےد علی خان دےگر گرفتار فراد شامل ہےں سنٹرل جےل مےں قائم خصوصی ٹرائل کورٹ مےں دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے فےصلہ سنا دےا ملزمان کو ٹولےوں کی شکل مےں کمرہ عدالت مےں پےش کےا گےا نو ماہ چھ دن طویل سماعت کے بعد فےصلہ سے جہاں رہائی پانے والے کے ورثاءخوش نطر آتے ہےں وہاں قےد کی سزاءپانے والے ملزمان کے ورثاءفےصلہ سے ناخوش ہے انھوںنے فےصلے کے خلاف اپےل کرنے کے ساتھ چےلنج کرنے کا بتاےا ہے ادھر صوبائی حکومت نے ملزمان کی بربےت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ مےں نظر ثانی کی اپےل بھی دائر کرنے کا اعلان کےا ہے مردان ےونےورسٹی کے شعبہ صحافت کے طالب علم مثال خان کو توہےن مذہب کے الزا م پر ےونےورسٹی مےں قتل کر دےا گےا تھا 13 اپرےل 2017کو واقعہ سامنے آنے کے بعد 61ملزمان کے خلاف دہشت گردی اےکٹ کے تحت مقدمہ درج کےا گےا اس کےس مےں کل 78گواہ تھے 51گواہوں کے بےانات قلم بند کےے گے دےگر کے پراسےکوشن کے خواہش پر دےگر گواہوں کے بےانات ترک کر دےے گے مشال خان کے دوست کا بےان وےڈےو لنک کے زرےعے بےرون ملک سے لےا گےا جس نے ملزمان کو معاف کرنے کا بھی کہا تھا جبکہ اےک گواہ سےاب اپنے ہی بےان سے منحرف ہو گےا تھا جس کے خلاف بھی کاروائی ہونا باقی ہے مشال خان قتل کےس مےں گرفتار ملزم اظہار عرف جونی کا بھی ٹرائل ہونا باقی ہے جبکہ مشال خان کے بھائی نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ سزا کا مطالبہ کےا ہے