جائز طریقے سے آنیوالے موبائل فون کی تعداد میں اضافہ ہوا ،کسٹمز حکام

اسلام آباد(آن لائن)موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں مالی سال کے ابتدائی6 ماہ میں40ارب روپے کا موبائل فون برآمد کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ جولائی تا دسمبر 2017 میں40ارب روپے کا موبائل فون درآمد کئے گئے۔ قانونی طریقے کے علاوہ پاکستان میں اسمگلنگ کے ذریعے بھی موبائل لائے جاتے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق6 ماہ میں موبائل فون کی درآمد کی شرح 14.38 فیصد بڑھ کر40 ارب روپے پر جا پہنچی۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں34.4 ارب روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔ کسٹم حکام کے مطابق اینٹی اسمگلنگ کی کارروائیوں کی وجہ سے جائز طریقے سے آنیوالے موبائل فون کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے موبائل فون کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔۔#/s#

Comments
Loading...