دبئی سائیکلنگ کا تیسرا مرحلہ برطانوی کھلاڑی نے جیت لیا

دنیا بھر کے معروف کھلاڑیوں نے سبقت حاصل کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دی، مارک کیونڈش نے 180 کلومیٹرز کا فاصلہ تین گھنٹے میں طے کر لیا

دبئی: دبئی میں جاری سائیکلنگ چیمپئن شپ کا تیسرا مرحلہ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے جیت لیا ہے۔ دبئی سائیکلنگ ٹور کے تیسرے مرحلے میں دنیا بھر کے ماہر سائیکل سواروں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ تیسری سٹیج میں ایک دوسرے پر سبقت کیلئے سب نے بھرپور محنت کی۔

آگے نکلنے کی کوشش میں کچھ سائیکل سوار حادثے کا شکار بھی ہوئے۔ برطانیہ کے مارک کیونڈش نے زبردست کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے 180 کلومیٹر کا فاصلہ تین گھنٹے 53 منٹ اور 46 سیکنڈز میں طے کر کے فتح سمیٹی۔

Comments
Loading...