
ؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒؒ یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
لندن(آن لائن)یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی آنے کا عمل برقرار ہے جس کی وجہ دس سالہ مدت کے امریکی بانڈز کی پیداوار میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت پر دباﺅ آنا ہے۔ نیویارک میں وقفے کے بعد سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1361.51 ڈالر فی اونس رہی جبکہ یو ایس سپاٹ گولڈ کی فروری کے لیے سپلائی 0.5 فیصد 6.60) ڈالر)اضافہ کے ساتھ 1362.90 ڈالر فی اونس طے پائے، چاندی کے نرخ بھی بڑھ کر 17.58 ڈالر فی اونس رہے۔ لندن سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1359 ڈالر فی اونس پر بند ہوئے اور امریکی سونے کے سودے 0.1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1358.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔ چاندی 1755 ڈالر فی اونس رہی۔