سوزوکی کمپنی نے سوئفٹ کا نیا ورڑن باقاعدہ طور پر متعارف کرا دیا

لاہور(آن لائن)سوزوکی سوئفٹ کا فورتھ جنریشن ماڈل گزشتہ ورڑن کی طرح ہی 1.2 پٹرول 84 ہارس پاور انجن کےساتھ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوزوکی سوئفٹ فورتھ جنریشن کی خصوصیات میں تو اس کا 1.3 لیٹر ڈیزل انجن والا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جو کہ 74 ہارس پاور کے ساتھ ہوگا، اس گاڑی کی باڈی کو پہلے سے بہتر کیا گیا ہے اور نئے ہیڈ لیمپس ایل ای ڈی پراجیکٹرز اور ڈی آر ایلس کے ساتھ ہیں۔گاڑی کے اندر نیا کنسول، ایک ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم جو ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو سے مطابقت کرتا ہے، جبکہ نئے کنٹرولز بھی موجود ہیں۔دونوں انجنوں میں فائیو اسپیڈ مینوئل دیئے جائیں گے جبکہ خاص چیز آٹو گیئر ٹرانسمیشن (اے جی ایس) کی موجودگی ہے۔ اسی طرح گرل اور بمپر کو بھی تبدیلی کیا گیا ہے جبکہ بیک پر بھی نئی لائٹس اور بمپر کو دیا گیا ہے۔مختلف رپورٹس کے مطابق سوئفٹ 2018 میں ایندھن کی اوسط پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، تاہم کمپنی نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔اس گاڑی کے پٹرول انجن والے ماڈل کی قیمت 4.99 لاکھ بھارتی روپے (لگ بھگ 8 لاکھ 60 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہوگی، جبکہ ڈیزل انجن والا ورڑن 5.99 لاکھ بھارتی روپے (دس لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول انجن والا آٹومیٹک ورڑن 6.3 لاکھ بھارتی روپے (گیارہ لاکھ پاکستانی روپے کے قریب) جبکہ ڈیزل والا اے جے ایس ماڈل 7.34 لاکھ بھارتی روپے (ساڑھے بارہ لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔ بھارت کے بعد یہ ماڈل ممکنہ طور پر پاکستان بھی رواں سال کسی وقت متعارف کرایا جائے گا۔

Comments
Loading...