بھارتی سپریم کورٹ میں بابری مسجد کیس کی سماعت 14 مارچ تک ملتوی

تمام فریقی اسے متنازعہ اراضی ہی سمجھیں، کیس سے متعلق نقول تمام فریقوں کو دی جائے،تین رکنی بینچ کے ریمارکس
نئی دہلی ()بابری مسجد مقدمے کی سماعت 14مارچ تک ملتوی کردی گئی۔بھارتی ٹی وی کے ماطبق چیف جسٹس دیپک مشرا، اشوک بھوشن اور عبدالنظیرپر مشتمل تین رکنی بنچ نے کہا کہ سبھی فریق اسے متنازعہ اراضی ہی سمجھیں،مسلمانوں کی طرف سے اعجاز مقبول نے دلائل دیئے کہ انہیں کئی کاغذات اب تک موصول نہیں ہوئے،اس پر عدالت نے حکم دیا کہ کیس سے متعلق 4 2کتابوں کے اقتباسات کاانگریزی میں ترجمہ کرکے 2ہفتوں کے اندر جمع کرایا جائے اور اس کی نقل تمام فریقوں کو دی جائے۔سپریم کورٹ نے 7 مارچ تک مقدمہ سے وابستہ ویڈیوز پیش کرنےکی ہدایت دی جوبابری مسجد کی جگہ پر کھدائی کے دوران بنائے گئی تھی ۔سپریم کورٹ نے واضح کیاکہ اب اس مقدمہ میں مزید کوئی فریق شامل نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ اب اس مقدمہ میں سنی وقف بورڈ، نرموہی اکھاڑا اور رام للا کے علاوہ کسی اور فریق کی دلیل پر غور نہیں ہوگا۔

Comments
Loading...