شہبازخادم اعلیٰ نہیں، قاتل اعلیٰ ،اس کے حکم پر پولیس نے 870قتل کئے،سپریم کورٹ ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنائے،عمران

 

اب شہباز فرعون کی باری،عمران، نواشریف جیل نہ گئے تو میرا نا م رانا ثناءرکھ دینا ، شیخ رشید

شہبازخادم اعلیٰ نہیں، قاتل اعلیٰ ،اس کے حکم پر پولیس نے 870قتل کئے،سپریم کورٹ ماورائے عدالت قتل پر جوڈیشل کمیشن بنائے،عمران

بڑے کے بعد چھوٹے فرعون کے جانے کا وقت آگیا، عالمی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کررہے ہیں،جلسہ عام سے خطاب

لودھراں (آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خادم اعلیٰ نہیں ، قاتل اعلیٰ ہیں ، ان کے حکم پر پولیس نے 870قتل کئے ، سپریم کورٹ سے ماورائے عدالت قتل عام پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتا ہوں ، بڑے فرعون کے بعد چھوٹے فرعون کے جانے کا وقت آگیا ہے ، جہانگیرترین نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی،جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے،عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا،دبئی میں سات ہزار پاکستانیوں کے پاس ایک ہزار ارب کی پراپرٹی ہے ۔ این اے 154لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے کرپشن اورمنی لانڈرنگ نہیں کی۔جہانگیر ترین وہ سیاست دان ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے۔جہانگیرترین کی شوگرمل کسانوں کورقوم کی ادائیگی کرتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ عدالت جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔عدالتوں کے فیصلوں کوقبول کیا،یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔انہوں نے اپنے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوازشریف کی طرح سڑکوں پر نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔حسن نواز600کروڑکے گھرمیں رہتاہے۔جہانگیرترین شریفوں یا آصف زرداری کی طرح نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے نوازشریف کو باربار موقع دیا سپریم کورٹ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے کرپشن نہیں کی نواز شریف کے 300 ارب بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعے منتقل کئے گئے دبئی میں سات ہزار پاکستانیوں کے پاس ایک ہزار ارب کی پراپرٹی ہے نواز شریف کے کے بچوں کی بیرون ملک 16کمپنیاں ہیں نواز شریف کے بچے محنت کرکے ایک لاکھ بھی اکٹھا کرلیں تو مان جاﺅں گا ۔خواجہ آصف وزیر خارجہ ہونے کے باوجود دبئی سے تنخواہ لیتا ہے۔خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے عمران خان نے کہا کہ نیب والے کرپشن سے متعلق پنجاب حکومت کے پاس جاتی ہے تو کوئی تعاون نہیں کرتی نیب کے پاس جا کر نواز ، شہباز اور مریم یہی کہتے ہیں ہمارے سوالوں کا جواب نہیں ملا چوری یہ کرتے ہیں اور سوال نیب والوں سے کرتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ مجھے اور جہانگیر ترین کو بلیک میل کرنے کے لیے کیس کئے گئے عمران خان نے کہا کہ اکیس سال سے مافیا کیخلاف جہاد کررہا ہوں سیاست نہیں مافیا ملک پر قبضے سے پہلے تمام اداروں کو تباہ کیا پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔۔پنجاب پولیس کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ عابد باکسر نے کہا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر بندے مارے،جب آپ پولیس سے بندے مروائیں گے تو وہ قانون بھی توڑے گا۔گزشتہ برس پولیس نے 137لوگوں کو قتل کیا۔شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 800 بندے مارے۔شہباز شریف کی وجہ سے پنجاب پولیس کے خلاف کاروائی نہیں ہوتی پنجاب کی عوام بھی اپنی پولیس پر اعتماد نہیں کرتی مردان میں خون ہون تمام قاتل گرفتار ہوگئے عاصمہ کا قاتل بھی گرفت میں آ گیا ہے ۔انکا مزید کہنا تھا کرپٹ حکمران قرضے لے کر پیسہ ملک سے باہر لے گئے اور قرضے کی قسطیں عوام کو ادا کرنا پڑ رہی ہیں۔ عمران نے کہا کہ نواز شریف جو آج کل تھوڑی سی عوام کے سامنے جلسے کررہا ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے چوہا کنویں سے نکل آئے اور پھر کہ ے بلی کہاں ہے ؟ نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں ملک کسی بھی گراﺅنڈ میں جلسہ کرے دوسرے دن میں کروں گا جلسوں میں ثابت کرونگا قوم سپریم کورٹ ، نیب انصاف کے ساتھ کیوں ہے ؟۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف پاناما کیس میں نااہل ہوئے ہیں اور اب جیل بھی جائیں گے اگر ایسا نہ ہوا تو میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دینا،قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔۔لودھراں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو عدالتِ عظمیٰ نے پاناما کیس میں نااہل قرار دے دیا ہے لیکن یہ خود کو شیخ مجیب الرحمان سمجھتے ہیں اور بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت فوج اور عدلیہ کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف آزاد کشمیر میں جلسہ کرتے ہیں اور مودی کانام تک نہیں لیتے جب کہ انہوں نے آج تک بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا اور نا ہی کسی تقریر میں اس کا ذکر کیا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب میں نے موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بھی کیس کردیا ہے اور انہیں ایل این جی کیس میں سزا دلواوں گا، اللہ نے چاہا تو جلد نوازشریف سمیت سارے چور جیلوں میں جائیں گے اور اگر ایسا نہ ہوا تو عوام میرا نام رانا ثنااللہ رکھ دیں ، آج قوم کے پاس عمران خان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ عوام جانتے ہیں عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے کرپٹ مافیا اور چوروں لیٹروں سے عوام کی جان چھڑا سکتا ہے ،

Comments
Loading...