روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا مفید

لندن: طبی ماہرین نے کہا کہ روزانہ تین سے چار کپ کافی پینا صحت کیلئے مفید ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے پر نشر ہونیوالی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف سائوتھ ایمپٹن کے ماہرین نے کافی کے انسانی جسم پر پیدا ہونیوالے اثرات کے بارے میں ڈیٹا جمع کیا جس میں 200 تحقیقات شامل تھیں اور ان میں بیشتر مشاہداتی تھیں۔

تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو تقریباً تین کپ روزانہ کافی پیتے ہیں ان میں کافی نہ پینے والوں کی نسبت دل کی بیماریاں لاحق ہونے یا ان سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ صحت مند بھی ہوتے ہیں۔

Comments
Loading...