امیتابھ بچن کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل

ممبئی:  بالی ووڈ میگا سٹار امیتابھ بچن کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ امیتابھ بچن کئی دن سے کمر اور بازو کے درد میں مبتلا تھے اور معمول کے مطابق چیک اپ کیلئے ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہسپتال یا ان کے خاندان کی جانب سے فی الحال اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

Comments
Loading...