کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں مزید30پیسے کی کمی
کراچی (آن لائن)پاکستان کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا تسلسل جاری ہے ،جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں مزید30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے اور قیمت فروخت110.65روپے پرمستحکم رہی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میںمزید30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.50روپے سے گھٹ کر111.20روپی اور قیمت فروخت111.80روپے سے گھٹ کر111.50روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں مزید1.50روپے اور قیمت فروخت میں مزید1.00روپے اوربرطانوی پاﺅنڈ کی قیمت میں 2روپی کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید135.50روپے سے گھٹ کر134.00روپے اور قیمت فروخت136.50روپے سے گھٹ کر136.50روپے جبکہ برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت خرید154.00روپے سے گھٹ کر152.00روپے اور قیمت فروخت156.00روپے سے گھٹ کر154.00روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں15پیسے اورقیمت فروخت میں 10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمزید20پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 29.40روپے سے گھٹ کر 29.25روپے اور قیمت فروخت29.65روپے سے گھٹ کر 29.55روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 30.25روپے گھٹ کر 30.05روپے اور قیمت فروخت 30.45روپے سے گھٹ 30.35روپے ہوگئی۔جمعہ کو چینی یو آن قیمت خرید 17.30اور قیمت فروخت 18.30روپے پر مستحکم رہی

Comments
Loading...