سالانہ فروٹ لاجسٹکا 2018 ، پاکستان کے پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

رواں سال پاکستانی ایکسپوٹرز 2 ملین ڈالر سے زائد کے ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، وحیداحمد

کراچی (آن لائن)جرمنی کے دارالحکومت میں سالانہ فروٹ لاجسٹکا 2018 کی نمائش میں پاکستان کے پھل اور سبزیاں خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔تفصیلات کے مطابق برلن میں پھلوں اور سبزیوں کی سالانہ نمائش فروٹ لاجسٹکا 2018 جاری ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک سو سے زائد ممالک کی کمپنیاں شریک ہیں۔جرمنی میں تعینات پاکستان کے سفیر جوہر سلیم کے مطابق پاکستانی آم اور کینو کے علاوہ کھجور بھی خریداروں کی دلچسپی کا مرکز بنے ہوئے ہیں جو کہ پھل کی ایکسپورٹ کیلیے بہت خوش آئندہے۔پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے کہاکہ گزشتہ سال نمائش سے پاکستانی تاجروں نے 2 ملین ڈالر کا کاروبار کیا تھا جبکہ رواں سال امید کی جارہی ہے کہ پاکستانی ایکسپوٹرز 2 ملین ڈالر سے زائد کے ایکسپورٹ آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔سالانہ نمائش میں شریک پاکستانی تاجر پر امید ہیں کہ پھلوں کے علاوہ پاکستانی سبزیوں کے بھی آرڈر حاصل کرلیں گے۔

Comments
Loading...