ٹیریزامے نے بریگزٹ پر دوسرا ریفرنڈم مسترد کردیا

لندن ( آن لائن )برطانوی وزیراعظم ٹیریزامے نے بریگزٹ کے معاملے پر دوسرے ریفرنڈم کا امکان مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ ووٹ نہیں ہوگا، اس لیے کہ اب یہ ایشو ہے ہی نہیں اور اب بریگزٹ ہی ہوگا۔ٹیریزامے

نے مزید کہا کہ اگر آج ووٹنگ ہو ئی تو وہی کروں گی، جو پہلے کیا تھا یعنی بیٹھوں گی اور ایشوز کا بغور جائزہ لوں گی۔ادھر برطانوی اخبار کے مطابق دوبارہ ریفرنڈم ہوا، تو برطانوی وزیراعظم یورپی یونین ہی میں رہنیکو ترجیح دیں گی۔یاد رہے کہ ٹیریزامے نے جون 2016کے ریفرنڈم میں یورپی یونین میں رہنے کے حق میں ووٹ دیا تھا جبکہ ریفرنڈم میں برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے نکلنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔#/s#

 

Comments
Loading...