یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کاکارپوریشن کی کارکردگی میں بہتری کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے کا فیصلہ

کارپوریشن نقصانات پر قابو پانے اور منافع بڑھانے کی غرض سے سبسڈی،ہیومن ریسورس اور دیگر پالیسیاں متعارف اور اپ ڈیٹ کر رہی ہے، حکام
اسلام آباد (آن لائن) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک بھر میں ڈیلیوری سروسز میںاضافے کے ذریعے کارپوریشن کی کارکردگی کی بہتری کیلئے جامع میکنزم تیار کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اس سلسلے میں کارپوریشن ملک بھر میں اپنے صارفین کو معیاری روزمرہ استعمال کی اشیائ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی غرض سے پروڈیوسرز اور مینو فیکچررز کیساتھ جوائنٹ ونچرز شروع کرنے کیلئے پلان وضع کر رہی ہے۔ یو ایس سی حکام نے کہا کہ کارپوریشن نقصانات پر قابو پانے اور منافع بڑھانے کی غرض سے سبسڈی،ہیومن ریسورس اور دیگر پالیسیاں متعارف اور اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن آپریشنل اخراجات میں کمی لائیگی اور اکاونٹس میں مکمل شفافیت لانے کیلئے سینئر منیجمنٹ پر مشتمل کمیٹی کے زریعے تمام ادائیگیوں کی پری آڈٹ کا بھی حکم دیا گیا ہے

Comments
Loading...